روسی میڈِیا کے مطابق جمہوری چیک نے قدس شریف میں سفارتی دفتر کھول کر صیھونی رژیم کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کو فلسطین نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
وزارت خارجه فلسطین نے کہا ہے کہ اس اقدام سے جہوریہ چیک نے فلسطنی عوام اور حکومت کے حقوق کو نظر انداز کیا ہے۔
وزارت خارجه نے اس اقدام کے نتائیج کے حوالے سے کہا کہ تمام تری ذمہ داری جمہوریہ چیک پر عائد ہوگی۔
عرب لیگ کے جنرل سیکریٹری «احمد ابوالغیط» نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیک نے عالمی اور یورپی سیاست کی خلاف ورزی کی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اس اقدام سے امن کی کوششوں کو دھچکا لگ سکتا ہے۔
جمہوریہ چیک کے وزیراعظم «آندری بابیش» نے جمعرات کو رسمی طور پر سفارتی دفتر کا افتتاح کیا تھا۔/