سعودی عرب نے تینتیس ممالک کو عمرہ سے محروم کردیا

IQNA

سعودی عرب نے تینتیس ممالک کو عمرہ سے محروم کردیا

9:35 - August 09, 2021
خبر کا کوڈ: 3509970
تہران(ایکنا) سعودی عرب نے تینتیس ممالک کے زائرین کو عمرہ کی سعادت سے محروم کردیا اور پہلی بار حرمین کے امور کو دو خواتین کے سپرد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترک میِڈیا نے خبر دی ہے کہ تینتیس ممالک کے زائرین کو عمرہ کرنے کی سعادت سے محروم کردیا گیا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تینتیس ممالک کی فہرست اور ناموں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

 

مصری میڈیا نے اپنے زرائع سے ان ممالک کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ان ممالک میں امریکہ، مصر، جنوبی افریقہ، فرانس، اٹلی، سوئیزرلینڈ، برطانیہ، سوئیڈن، جرمنی، ارجنٹائن، برازیل، انڈونیشیاء، جاپان، چین، ترکی، انڈیا، پاکستان، ایران، لیبریا، گھنا، جزائر فارو، پرتگال، آئرلینڈ، آرمینیا، مونٹی نگرو، مقدونیہ، نکاراگوئی، ہانگ کانگ، ماکائو، تائیوان، لبنان، امارات وغیرہ شامل ہیں۔

 

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ پیر سے عمرہ کے لیے غیرملکیوں کی درخواست جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا جو عمرہ اور زیارات پر آسکتے ہیں اور پہلے مرحلے میں ساٹھ ہزار حجاج کو آنے کی اجازت دی جائے گی اور تدریجا اس تعداد کو بیس لاکھ تک پہنچانے کا اہتمام کیا جائے گا۔

 

 

سعودی وزیر حج و عمرہ کے معاون عبدالفتاح بن سلیمان مشاط کے مطابق زائرین کو محفوظ حج کرنے کے حوالے سے ہم آہنگی کی گیی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ تمام زائرین جو حج پر آنے کے خواہشمند ہیں انکو کورونا ویکیسین کو سرٹیفیکٹ پیش کرنا ہوگا۔

 

سعودی وزیر حج کے ڈپٹی نے گذشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ تمام اسلامی ممالک سے خواہشنمد افراد شرایط کے ساتھ عمرہ کرسکتے ہیں تاہم بعض ممالک سے برراہ راست نہیں آسکتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ سعودی حکام بعض ممالک سے برراہ راست آنے کی اجازت نہیں دیں سکتے تاہم ان ممالک سے افراد دوسرے ملک کے راستے آسکتے ہیں تاہم دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ لازمی ہوگا۔

 

فی الحال سعودی عرب میں کورونا کنٹرول میں ہے اور گذشتہ روز کورونا سے صرف نو افراد کے مرنے کی اطلاعات ہیں۔

 

امور حرمین شریفین کے لیے دو خواتین نامزد

 سعودی میں حرمین انتظامات کے حوالے سے پہلی بار دو خواتین کو معاون خصوصی کے طور پر منسوب کی گیی ہیں۔

 

روزنامه مکه  کے مطابق ڈاکٹر العنود العبود اور ڈاکٹر فاطمه الرشود کو حرمین امور کے سربراہ کی معاون مقرر کی گیی ہیں۔

 

اس سے پہلے مسجد الحرام اور مسجد النبی امور کے سربراہ عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے کہا تھا کہ ۲۰ خواتین کو اعلی تعلیمات کے ساتھ حرمین امور میں منصوب کی جارہی ہیں۔/

3989319

نظرات بینندگان
captcha