تقریب نیوز کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا مایہ ناز جوان پاکستانی قاری وجاهت رضا اسلام آباد ایرانی ثقافتی مرکز کی طرف سے متعارف کیا گیا جنہوں نے سلیکشن مرحلے میں حسن قرآت کے لیے ایران کے اٹھتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
اسلام آباد ایرانی مرکز کے نمایندے احسان خزاعی کا کہنا تھا: قرآن مجید امت میں وحدت کا محور ہے جو تمام مسلمانوں کو وحدت کی دعوت دیتا ہے لہذا ہمیں قرآنی تعلیمات کی ترویج کرنی ہوگی۔
خزاعی کا کہنا تھا کہ ایرانی ثقافتی مرکز اسلام آباد ہر سال پاکستان سے اچھے قرآء کو متعارف کراتا ہے اور گذشتہ سال بھی مرکز کی جانب سے قاری عبدالقدوس چترالی کو پیش کیا گیا جنہوں نے حسن قرآت میں مقام سوم حاصل کیا تھا۔
انکا کہنا تھا کہ ہماری ثقافتی و سیاسی سفارت کاری میں قرآنی امور کو اہمیت دی جاتی ہے۔
اس مرحلے میں ۶۹ ممالک سے قرآء نے حصہ لیا اور ان میں سے ۲۹ ممالک کے نمایندے اس مرحلے میں پہنچے جنمیں پاکستان بھی شامل ہے۔
ادارہ اوقاف اور ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی مرکز کے تعاون سے ان مقابلوں کا فائنل مرحلہ آن لاین منعقد ہوگا اور اس میں اسلام آباد ثقافتی مرکز بھی ںظارت کرے گا۔/