نایجیرین شیعہ رہنما: یمن جنگ پر دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے

IQNA

نایجیرین شیعہ رہنما: یمن جنگ پر دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے

8:45 - February 06, 2022
خبر کا کوڈ: 3511257
تہران(ایکنا) شیخ زکزاکی نے یمن جنگ میں مغربی افکار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمنی جنگ لاحاصل ہے.

عبرات چینل کے مطابق نایجریا کے شیعہ رہنما شیخ زکزاکی نے بین الاقوامی سیمینار بعنوان«یمنی جنگ کے اثرات»  جو اربعین فاونڈیشن کے تعاون سے منعقد ہوا تھا اور اسکو  abarat.ir چینل سے نشر کیا گیا اس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: جنگ دو فوجی طاقتوں کے درمیان ہوتی ہے لیکن یمن میں جنگ ایک انسانی بحران اور خیانت ہے۔

 

انکا کہنا تھا : اس قدر بھاری بم باری وہ بھی بیگناہ عوام پر اور خواتین و بچوں کا قتل عام جو اپنے علاقوں میں زندگی بسر کررہے ہیں  انکے گھروں اور بسوں اور حتی ہسپتالوں کو مارنا جنگ نہیں۔

 

انکا کہنا تھا: امارات اور سعودی عرب در اصل برطانیہ اور فرانس وغیرہ کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور ان سب ک کوشش ہے کہ ایک غیرمنطقی شخص کو واپس صدارت میں لائے، مگر ان سب کا نتیجہ قتل عام کے سوا کیا ہے؟

 

شیخ زکزاکی نے کہا کہ کیا ایک فضول شخص کی صدارت کے لیے اسقدر کشت و خون درست ہے؟ انہوں نے کہا کہ لیبیا، شام  و عراق کی صورتحال واضح ہے کہ مغرب اپنے مفادات کے لیے ہر چیز کو نابود کرسکتی ہے حتی اگر عالمی جنگ چھیڑ جائے۔

 

انہوں نے تمام ممالک سے درخواست کی کہ وہ اس عظیم انسانی بحران کے سامنے خاموش نہ رہیں اور ان مظلوموں کی مدد کریں۔

 

شیخ زکزاکی نے یمن کی صورتحال کو گھمبیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام بنیادی ترین ضروریات سے محروم ہیں اور اپنا اگر دفاع کریں تو یہ انکا حق بنتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یمنی عوام اپنے دفاع کی جنگ میں کامیاب ہوں گے۔/

4034010

نظرات بینندگان
captcha