بحرین؛ «الوفاق» کی ملک میں صھیونی فوجی اہلکار کی موجودگی کی شدید مذمت

IQNA

بحرین؛ «الوفاق» کی ملک میں صھیونی فوجی اہلکار کی موجودگی کی شدید مذمت

7:40 - February 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3511300
تہران(ایکنا) جمعیت الوفاق نے ملک میں اعلی صھیونی فوجی اہلکار کی موجودگی پر شدید اعتراض کرتے ہوئے اس اقدام کو آل خلیفہ کی سیاسی گراوٹ اور خیانت قرار دیا۔

العالم نیوز چینل کے مطابق جمعیت الوفاق البحرین کے انسٹاگرام پیج پر اس حوالے سے لکھا ہے: ایک صھیونی چنیل نے اعتراف کیا کہ ایک اعلی فوجی اہلکار بحرین میں موجود ہے اور یہ اقدام قومی و سیاسی پستی کی علامت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین کی تاریخ اور حاکمیت کے منافی اس اقدام سے بحرین میں مداخلت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

 

جمعیت الوفاق بحرین نے آل خلفیہ کو حاکمیت کی صلاحیت سے محروم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رژیم صرف عوام کی سرکوبی اور حق کی پامالی سے آگاہ ہے جو ملک کے مستقبل سے کھیل رہا ہے اور انہوں نے ہمارا سب کچھ اسلام اور عرب دشمنوں کے سپرد کردیا ہے۔

 

 الوفاق کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام نے ثابت کردیا کہ وہ تمام حدود پار کرچکا ہے اور ہماری اقدار پامال ہورہی ہیں اور اس رژیم نے جعلی طاقت کے لیے لیے تمام وسایل کو پیش کردیا ہے یہ چیز یقینا عوام کی نفرت کا باعث بنے گی۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ جان لو یہ رژیم حکومت کا حق نہیں رکھتی اور عوام کی نمایندگی سے محروم ہے جس نے ملک کو دشمنوں کے حوالے کیا ہے اور بدترین انداز میں ملکی حاکمیت پر انہوں نے صھیونی حکام کو قابض کیا ہے جو بدترین اقدام ہے۔/

4035966

نظرات بینندگان
captcha