ماریوپل میں مسجد سلطان سلیمان پر روسی بم باری ہوئی

IQNA

وزارت خارجه یوکرین؛

ماریوپل میں مسجد سلطان سلیمان پر روسی بم باری ہوئی

7:31 - March 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3511487
تہران(ایکنا) یوکرینی حکام کے مطابق روسی فوج نے ماریوپل شہر میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا ہے جہاں درجنوں لوگ پناہ گزین تھے۔

رویٹرز کے مطابق یوکرین کی وزارت خارجہ کے مطابق  روسی فوج نے ماریوپل شہر میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا ہے جہاں اسی سے زاید ترک بزرگ اور بچے مقیم تھے۔

 

وزارت خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ مسجد سلطان سلیمان اور مسجد خرم سلطان کو روسی فوج نے بم باری سے ہدف بنایا تاہم اب تک مکمل تفیصلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

 

روس کا دعوی ہے کہ کسی غیرفوجی مرکز کو حملوں میں نشانہ نہیں بنایا جارہا، یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی فورسز ماریوپل سے لوگوں کو اخراج سے روک رہی ہیں جہاں لاکھوں لوگ محاصرے میں آچکے ہیں۔

 

ماریوپل دو ہفتوں سے محاصرے میں ہے جہاں روس کا حملہ جاری ہے۔ یوکرین کے وزیر خارجہ ڈیمترو کولبا نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ماریوپل میں روئے زمین کا بدترین انسانی صورتحال ہے جہاں بارہ شہروں میں بارہ سو لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔/

 

4042355

 

نظرات بینندگان
captcha