ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ علوی گرگانی چند لمحے قبل قم کے شہید بہشتی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کر گئے اور داعی جل کو لبیک کہا۔
اس عظیم اور نامور مرجع تقلید کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے آج دار فانی سے رخصت ہوگیے ہیں اور وہ ہم میں نہیں رہیں۔
حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کے دفتر سے جاری بیان میں تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرجع تقلید کے دفن اور تشیع جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔