اٹلی قرآنی مقابلوں کے کامیاب طلبا کی حوصلہ افزائی

IQNA

اٹلی قرآنی مقابلوں کے کامیاب طلبا کی حوصلہ افزائی

7:22 - May 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3511943
تہران(ایکنا) اٹلی میں منعقدہ قرآنی مقابلوں کے کامیاب طلبا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

نیوز ایجنسی «akhbarak.net»، کے مطابق قرآنی مقابلوں کا فائنل مرحلہ اٹلی قرآنی انجمن ک تعاون سے منعقد ہوئی جنمیں حفظ کل قرآن، بیس پارے، پندرہ پارے، دس پارے، پانچ اور تین اور ایک پارے کا مقابلہ شامل تھا۔

مقابلوں کی ججمنٹ کے لیے چھ ماہرین قرآن کو منتخب کیا گیا تھا۔

طلبا اور طالبات کے درمیان فائنل مرحلہ اختتام پذیر ہوا تو کامیاب طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب منعقد ہوئی

جسمیں شیخ القرآء مصر «احمد عیسی المعصراوی»، عالمی قرآنی انجمن کے نمایندے «شیخ عبدالرحمن العوسی»، اٹلی اسلامی مراکز اور مساجد کے علما اور بچوں کے والدین شریک تھے۔

تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد مقررین نے خطاب میں مقابلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تعلیمات قرآن پر عمل اور قرآنی اخلاق کو اہم قرار دیا۔

تقریب سے خطاب میں مقررین نے حفظ قرآن مجید کی اہمیت کا بھی اجاگر کیا اور اٹلی میں قرآنی سرگرمیوں کی پیشرفت پر خوشی کا اظھار کیا۔

تقریب کے اختتام پر مختلف شعبوں میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا اور طالبات کو انعامات اورتحائف پیش کیے گیے۔

انجمن قرآن مجید اٹلی کی جانب سے پہلی بار ستر طلبا کو حفظ قرآن مکمل کرنے پر تعریفی اسناد دیے گیے اور جشن منایا گیا۔/


4060008

 

نظرات بینندگان
captcha