قرآن کی مصونیت اور حفاظت پر سورہ «فُصّلَت» کی ضمانت

IQNA

قرآنی سورے/ 41

قرآن کی مصونیت اور حفاظت پر سورہ «فُصّلَت» کی ضمانت

6:15 - November 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3513176
ہر مسلمان کا عقیدہ ہے کہ قرآن میں تحریف ممکن نہیں اور یہ قرآن وہی ہے جو رسول گرامی پر اترا اور اس میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی ہے۔

ایکنا- قرآن کا اکتالیسواں سورہ «فصلت»  ہے جس میں 54 آیات ہیں اور یہ قرآن مجید کے ۲۴ اور ۲۵ ویں پارے میں ہے. سوره فصلت کی سورہ ہے جو ترتیب نزول کے حوالے سے اکسٹھ واں سورہ ہے جو قلب رسول اسلام (ص) پر نازل ہوا ہے۔

لفظ «فصلت» کا مطلب «سلیس بیان» ہے اور بعض کے مطابق «اصل حصہ» یا «فصل فصل» معنی رکھتا ہے اور تیسری آیت میں اس لفظ کے آنے سے اس سورہ کو فصلت کہا گیا۔

سوره فصلت میں کفار کی روگرانی کا ذکر ہے اور یہ اس سورہ کے مختلف حصوں میں بیان ہوا ہے

شروع کی چھ آیات میں مسئله انکار قرآن کی بات ہوئی ہے اور پھر آیت ۲۶ میں دوبارہ اس بارے کہا جاتا ہے «وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَسْمَعُوا لِهَذَا الْقُرْآنِ وَالْغَوْا فِيهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُونَ: جو کافر ہوگیے کہا کہ اس کو مت سنو اور اس میں بہیودہ الفاظ ڈال دو شاید تم کامیاب ہوجاو»  اور دوبارہ آیت ۴۰ میں اس حوالے سے ارشاد ہوا ہے: «إِنَّ الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي آيَاتِنَا لَا يَخْفَوْنَ عَلَيْنَا أَفَمَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ خَيْرٌ أَمْ مَنْ يَأْتِي آمِنًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ: جو لوگ ہماری آیات میں کج روی کا شکار ہوتے ہیں ہم سے پوشیدہ نہیں کیا جو آگ میں ڈال دیا جائے بہتر ہیں یا جو قیامت کے دن آسودگی سے آتے ہیں جو چاہتے ہو کرلو کہ وہ تمھارے انجام سے آگاہ ہے».

اور سورہ کے آخر میں دوبارہ قرآن کو کلام پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا گیا ہے : «قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ ثُمَّ كَفَرْتُمْ بِهِ مَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ هُوَ فِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ: کہو کہ مجھے خبر دیجیے اگر [قرآن] خدا کے ہاں سے [آئے] ہو اور تم نے انکار کیا ہو تو تم سے زیادہ کون گمراہ ہوگا جو دور و دراز سے مبتلا ہوگیے ہیں» (فصلت/ 52).

قرآن کے عدم تحریف پر تمام مسلمان ایمان رکھتے ہیں اور یہ کہ ہمارے ہاتھ میں موجود قرآن بالکل وہی قرآن ہے جو رسول گرامی پر اترا ہے اور اس میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی ہے۔ مفسرین اور ماہرین کسی طرح کی تحریف کو رد کرتے ہیں اور اس پر سورہ فصلت کی آیات 42 اور 41 کو پیش کرتے ہیں۔

اس سورہ میں دیگر موضوعات میں مسئلہ توحید، مسئلہ ختم نبوت، نزول اور اوصاف قرآن، خصوصیات قرآن مجید، مسئلہ قیامت اور احوال قیامت، انسانی اعضا کی گواہی اور قوم عاد و قوم ثمود کی داستان اور انجام پر اشارہ ہوا ہے۔/

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha