ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الاتحاد کے مطابق بین الاقوامی «شیخه فاطمه بنت مبارک» دبئی ایوارڈ خواتین قرآنی مقابلہ اکتوبر کو منعقد ہوگا۔
حاکم دبئی کے مشیر اور دبئی ایوارڈ قرآنی مق ابراهیم محمد بوملحه کا مقابلوں بارے کہنا تھا: مسلمان ممالک سے بھرپور پذیرائی اور استقبال کی وجہ سے مقابلوں کا ابتدائی مرحلہ دعوت ناموں کے ساتھ جلد شروع کیا گیا اور اس میں 136 ممالک سے شرکاء شامل ہیں۔
بوملحه کے مطابق حاکم امارات کے مشیر محمد بن راشد آل مکتوم اور امارات کے وزیراعظم نے ان مقابلوں میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے بھرپور تعاون کیا۔
انہوں نے دبئی ایوارڈ مقابلوں میں لوگوں کی گہری دلچسپی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: طے شدہ تاریخ کے مطابق مراحل شروع ہوں گے اور ججز 28 ستمبر سے یہاں آئیں گے جب کہ پہلا سلیکشن تیس ستمبر کو ہوگا۔
مقابلوں کے انچارج کا کہنا تھا: مقابلوں کا رسمی آغاز اول اکتوبر سے سے ہوگا جو پانچ اکتوبر تک جاری رہے گا اور اختتامی تقریب سات اکتوبر کو منعقد ہوگی۔
ثقافتی امور میں حاکم دبئی کے مشیر کا مقابلوں کی شرایط بارے کہنا تھا کہ مقابلوں میں شریک ہونے والی طالبات کو عمر ۲۵ سال سے کم ہونا ضروری ہے اور تجوید کے ساتھ حفظ بھی لازمی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ مقابلوں میں پہلی پوزیشن کے لیے ڈھائی لاکھ درہم، دوسری پوزیشن کے لیے دولاکھ، تیسری ڈیڑھ لاکھ اور 65 ہزار، 60 ہزار، 55 ہزار، 50 ہزار، 45 ہزار، 40 ہزار اور پینتیس ہزار دیگر پوزیشن کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔/
4078768