ایکنا نیوز کے مطابق ترک ادارہ اوقاف و فلاحی امور کے تعاون سے منعقدہ قرآنی مقابلوں میں دوسرے ایرانی نمایندے نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ایرانی حافظ کل قرآن حسین خانی نے موجود مرحلے میں عمدہ کامیابی حاصل کی اور فاینل مرحلہ کے لیے انکا نام درج کیا گیا ہے۔
آٹھویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حفظ قرآن اس سال آن لاین منعقد ہوا اور ماہرین کے فیصلے کی روشنی میں ایرانی نمایندے کو فائنل مرحلے لے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
مقابلوں کا فاینل مرحلہ ستمبر میں منعقد ہوگا جہاں قرآنی نمایندے ترک شہر قونیہ میں شریک ہوں گے۔
گذشتہ روز ایرانی نمایندے وحید خزائی نے بھی مذکورہ قرآنی مقابلوں کے فاینل مرحلے میں پہنچنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔/
4083867