ایکنا - ہیسپرس نیوز کے مطابق مراکش میں خاص طور پر بصارت سے محروم افراد کے لیے قرآن پاک کے نسخوں میں متعدد غلطیوں کی موجودگی کے تناظر میں پیدا ہونے والے تنازعہ کے بعد، محمد سادس فاؤنڈیشن، جو قرآن پاک کی طباعت اور اشاعت کی سرکاری ذمہ داری ادا کرتی ہے، نے اس بارے میں موجودہ ابہام کو دور کرتے ہوئے ایک بیان جاری کر کے اس حوالے سے ردعمل دیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: بصارت سے محروم افراد کے لیے قرآن کی اشاعت کا منصوبہ، قرآن مجید پبلشنگ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارشات میں سے ایک ہے اور اس سلسلے میں مصحف شریف کے مطلوبہ نسخہ کی کتابت کی ذمہ داری، ایک ماہر خطاط کو سونپی گئی، اور اس نسخہ کا جائزہ لینے اور اسے تطبیق کے بعد، نسخہ میں موجود غلطیوں کو درست کیا گیا اور اشاعت کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔
اس بیان کے تسلسل میں کہا گیا ہے: جب کچھ ملازمین نے اس فاؤنڈیشن سے تصحیح شدہ کاغذات کو رباط کے ایک پرنٹنگ ہاؤس میں منتقل کیا تو کچھ تصحیح شدہ کاغذات غلطی سے تصحیح سے پہلے والے کاغذات کے ساتھ مل گئے اور اس کے نتیجے میں محروم افراد کے لیے قرآن پاک کے نسخے کو 9 غلطیوں پرنٹر میں جمع کردیا گیا۔ جسے وزارت اوقاف نے فوری طور پر تسلیم کیا اور فوری طور پر ان نقول کو جمع کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
اس بیان کے آخر میں محمد سادس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر عمر العمراوی نے تاکید کی: بصارت سے محروم افراد کے لیے قرآن کا صحیح نسخہ تیار کیا جا رہا ہے اور اسے تیاری، جائزہ اور حتمی موافقت کے فوراً بعد تقسیم کیا جائے گا۔