ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملایشیاء کے مذہبی امور کے ادارے جاکیم نے ایران کے خلاف سازشوں کے مقابل مسلمانوں سے ایرانی حمایت کا مطالبہ کیا۔
محمد عزمی عبدالحمید نے مغربی طاقتوں وابستہ آلہ کاروں کو ایران میں مظاہروں کی وجہ قرار دیتے ہویے شاہچراغ روضے کے مجرموں کو سخت سزا کا مطالبہ بھی کیا۔
ایرانی ٹیلی وی نمایندے سے گفتگو میں انہوں نے شاہچراغ واقعے پر ایرانی قوم اور رہبر معظم کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہویے کہا کہ بیگناہ عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والا کسی رحم کا مستحق نہیں۔
ملایشین ادارے کے سربراہ کا نے سازشوں کے مقابل ہوشیاری، استقامت اور اتحاد کو ضروری قرار دیتے ہویے کہا کہ کچھ عناصر کوشش کررہے ہیں کہ عوام میں انتشار پھیلا کر بدامنی لائے اور لوگوں میں نفرت عام کریں۔
انہوں نے دعا کی کہ خدا شہداء کے درجوں کو بلند کرے اور واقعے میں زخمی افراد کو شفا عاجل عنایت فرمایے۔/
4096184