عالمی اسلامی علما الاینس کا «عمران خان» پر قاتلانہ حملے کی مذمت

IQNA

عالمی اسلامی علما الاینس کا «عمران خان» پر قاتلانہ حملے کی مذمت

7:40 - November 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3513042
ایکنا تھران- عالمی علما الاینس کے بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کو ایک فتنہ اور ظالمانہ اقدام قرار دیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق عالمی اسلامی علما الاینس کے بیان میں کہا گیا ہے: علما الاینس عمران خان کے قتل کی کوشش کو ایک فتنہ و فساد اور بدترین اقدام قرار دیتا ہے اور اس کی روک تھام سب کی ذمہ داری ہے۔

 

بیان میں پاکستانی عوام اور پارٹیوں کے علاوہ علما سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ پارٹی مفادات سے ہٹ کرفتنہ پروری کے تمام امور سے دوری اختیار کریں۔

علما الائنس نے پاکستان میں اتحاد اور امن و ثبات کو ایک شرعی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکجہتی کو قایم رکھنا اہم ضرورت ہے اور اس کے لیے سازشوں کے مقابل ہوشیار رہنا ہوگا۔

 

قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر گذشتہ روز پنجاب کے شہر میں ریلی کے ایک مارچ کے دوران قاتلانہ ہوا جسمیں وہ زخمی ہوگیے ہیں۔/

 

4096839

نظرات بینندگان
captcha