ایران میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی شرایط کا اعلان

IQNA

حمید مجیدی‌مهر

ایران میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی شرایط کا اعلان

11:51 - December 24, 2022
خبر کا کوڈ: 3513433
ایران تھران- ادارہ اوقاف سے وابستہ قرآنی امور کے سربراہ نے انتالیسویں بین الاقوامی مقابلوں کی شرایط کا اعلان کردیا۔

ادارہ اوقاف وامور  قرآن و فلاح و بہبود کے سربراہ حمید مجیدی‌مهر نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں انتالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی تفصیلات کے حوالے سے گفتگو میں کہا: بین الاقوامی مقابلوں کے ابتدائی مرحلے کے حوالے سے مشھد مقدس کا دورہ کیا گیا جہاں مقابلوں کی تیاریوں کا جایزہ لیا گیا۔

ادارہ فلاح و بہبود و امور قرآن اوقاف کے سربراہ کا کہنا تھا: ان مقابلوں میں اسی ممالک کے نمایندوں نے نام کنفرم کرلیا ہے اور سلیکشن مرحلہ مشہد مقدس میں ہوگا جب کہ فاینل مرحلے کو تھران کے اسلامی ممالک کانفرنس کے ہال میں منعقد کرانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

مقابلوں کے امور کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے تیرہ سے سترہ جنوری تک آفتاب ولایت ثقافتی کمپلیکس میں منعقد ہوںگے جسمیں بارہ مرد ماہرین اور بارہ خؤاتین قرآنی ماہرین بطور ججز فرائض انجام دیں گی۔

انکا کہنا تھا: اٹھارہ سے اکیس جنوری تک مقابلے پندرہ سے سترہ جنوری کو خؤاتین کے مقابلے ہوںگے اور یہ مرحلہ آن لاین منعقد ہوگا ۔

 

مجیدی‌مهر کا کہنا تھا: ابتدائی مرحلے کے لیے تلاوت کے فایلوں کو ایرانی سفارتی مراکز اور خانہ ہائے فرھنگ اور جامعةالمصطفی‌(ص) العالمیه کے توسط سے جمع اور ارسال کیے جاسکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ فاینل مرحلہ فروری کے دوسرے عشرے کو عید معبث یا بعثت النبی  (ص) کے دن سے شروع کیا جائے گا اور یہ مرحلہ بائیس فروری بروز بدھ تک جاری رہے گا اور اس موقع پر رہبر انقلاب سے ملاقات اور دیدار پروگرام بھی متوقع ہے۔/

 

4108692

نظرات بینندگان
captcha