فجر قرآنی فیسٹیول، صرف چھ دن میں ۳۳۰۰ افراد کی انٹری

IQNA

انچارج لیبر ہاوس قرآنی دفتر:

فجر قرآنی فیسٹیول، صرف چھ دن میں ۳۳۰۰ افراد کی انٹری

8:49 - December 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3513439
ایکنا تھران- لیبرفاونڈیشن دارالقرآن یا خانه کارگر ڈایریکٹر کے مطابق فجر قرآنی فیسٹیول میں ۳۳۱۱ لوگ نام لکھوا چکے ہیں۔

ایکنا نیوز سے گفتگو میں دارالقرآن خانہ کارگر کے ڈائریکٹر محمدصادق محسنی‌کبیرکا کہنا تھا کہ فجر قرآنی فیسٹیول کے ابتدائی مرحله کے پہلے چھ دن میں اب تک ۳۳۱۱ اس فیسٹیول میں شرکت کے لیے نام لکھوا چکے ہیں۔

انکا کہنا تھا: مذکورہ قومی فیسٹیول فیزیکلی اور آن لاین دونوں صورتوں میں منعقد ہوگی اور مقابلوں میں تمام افراد ملک بھر سے نام لکھوا سکتے ہیں۔

دارالقرآن خانه کارگر انچارج کے مطابق اس سال فیسٹیول میں ۲۴ شعبوں میں مقابلے ہوں گے اور  حفظ  میں ۵ پارے، ۱۰ پارے، ۲۰ پارے اور حفظ کل قرآن، حفظ سوره مبارکه فجر، اور بچوں کے لیے بیس سوروں کا حفظ شامل ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ حس قرائت میں لحن و ترتیل، اذان و تفسیر اور ترجمہ، قرآن فھمی اور تفسیر سورہ نبا شامل ہے، درود فھمی اور خطاطی و پینٹنگ دیگر شعبوں میں شامل ہیں۔

محسنی‌کبیر کا کہنا تھا: مقابلوں کا ابتدائی مرحلہ پانچ جنوری سے شروع ہوگا جو بیس جنوری تک جاری رہے گا اور فاینل مرحلہ فروری میں منعقد ہوگا۔

انکا کہنا تھا: تمام خواہشمند افراد مقابلوں میں اکتیس دسمبر تک نام لکھوا سکتے ہیں اور اس کے لیے چھ کا عدد ۱۰۰۰۰۱۰۰۱۰۰ پر ارسال کرکے یا ویب ایڈرس دارالقرآن خانه کارگر www.ketabequran.ir  پر رابطہ کرسکتے ہیں۔/

 

4109197

نظرات بینندگان
captcha