آیت‌الله عیسی قاسم نے فرنچ میگزین میں رهبر انقلاب کی توہین کی مذمت کردی

IQNA

آیت‌الله عیسی قاسم نے فرنچ میگزین میں رهبر انقلاب کی توہین کی مذمت کردی

9:29 - January 11, 2023
خبر کا کوڈ: 3513571
ایکنا تھران- بحرین کے شیعہ رہنما نے فرانسیسی میگزین میں رهبر انقلاب کی توہین کی سخت مذمت کردی۔

ایکنا-  مرکز المقاوم للثقافه و الاعلام کے مطابق بحرین کے شیعہ رہنما آیت‌الله شیخ عیسی قاسم نے فرانس کے میگزین چارلی ہیبڈو میں حضرت آیت‌الله خامنه‌ای کی توہین آمیز خاکے شایع کرنے پر ردعمل ظاہر کردیا۔

 

انکے بیان میں کہا گیا ہے: ہر چیز سے ہی نکلتا ہے جو اسکے اندر ہوتا ہے حقیر چیز سے حقارت ہی نکلتی ہے فرانس کے میگزین میں امت کے بزرگوں کی توہین کی گیی ہے بلاشک آیت اللہ خامنہ ای بلندی کے اوج پر کھڑے ہیں اور اس طرح کی توہین سے انکی شخصیت خراب کرنا کتوں کے بھونکنے کے مترادف ہے جس سے کسی پر اثر پڑنے والا نہیں۔

 

بیان کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے: انکی شخصیت بارے توہین آمیز تصویر اور ریمارکس امت کے شریف ترین بزرگ کی توہین ہے اور ایسی حرکات پست لوگوں کی جانب سے غیرمتوقع نہیں۔

رھبر معظم کی عزت و سربلندی جو آسمانی اور اعلی اخلاق کا مجسمہ ہے ایک اٹل حقیقت ہے اور نادانوں کی جسارت کا کوئی نتیجہ نہیں۔/

 

4113448

نظرات بینندگان
captcha