ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق حسن قرآت، ترتیل اور حفظ کل قرآن کے اسی ممالک سے موصول فایلز کی ججمنٹ کی گیی۔
پہلے مقابلے کی طرح اس مقابلے کا عنوان بھی «ایک کتاب،ایک امت» رکھا گیا ہے تاکہ ثابت کرسکے کہ ایران دیگر اسلامی ممالک سے رابطے کو کسقدر اہمیت دیتا ہے۔
انتالیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں شامل مرد قرآء و حفاظ کے فایلز کی ججمنٹ کا آغاز مشھد مقدس میں ان لاین شروع کردیا گیا ہے جو تین دن تک جاری رہیں گے۔
اس مرحلے میں شرکاء نے ایرانی سفارت خانوں، ثقافتی مراکز، جامعةالمصطفی(ص) العالمیه اور دیگر قرآنی مراکز کے زریعے سے مقابلہ کمیٹٰی کو فایل ارسال کیا ہے۔
اس مرحلے کی میزبانی مشهد مقدس کررہا ہے جہاں ریکارڈ فایلوں کو نشر کرکے ججز کو آن لاین ججمنٹ کے لیے کہا گیا ہے۔
اس مقابلے میں قرآت اور حفظ کے پہلی پوزیشن کے لیے ڈیڑھ ارب ریال۔ دوسری پوزیشن کے لیے ایک ارب ریال اور تیسری پوزیشن کے لیے نوسو ملین ریال رکھا گیا ہے۔
ترتیل میں پہلی پوزیشن کے لیے نو سو، دوسری پوزیشن سات سو اور تیسری پوزیشن کے لیے پانچسو ملین ریال اعلان کیا گیا ہے۔/
4114643