ایکنا نیوز- عربی 21 نیوز کے مطابق عدالت نے ایک جوان اسٹوڈنٹ کو لڑائی پر قرآت قرآن سیکھنے اور حتی الامکان حفظ قرآن کی سزا سنا دی۔
مذکورہ جوان جو اپنے خاندان کی کفالت کرنے والا واحد فرد ہے انہوں نے ایک شخص سے جنگ میں انکو نقصان پہنچایا، اس شخص کی شکایت پر عدالت نے اس جوان کو فرصت دی ہے کہ وہ اپنی اصلاح کرلے۔
اس حوالے سے عدالت نے انو وزارت اوقاف کی زیرنگرانی قرآن پڑھنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت کے جج عصمت حسین الرحامنه نے کیس کی سماعت کے دوران کئئ الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے جوان کو اصلاح اور تربیت کا حکم سنایا۔
مذکورہ جوان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، اردن کے قانون کی شق 25 کے تحت عوامی مفاد عامہ کے لیے مجرم کو چالیس گھنٹے کم از کم اور دو گھنٹے بغیر اجرت کے کام کرنے کا پابند بنایا جاسکتا ہے۔
عدالت نے نتیجہ نکالا ہے کہ جرم ثابت ہوچکا ہے تاہم انکو گھر کی کفالت کے لیے مہلت دی جایے اور انکو اصلاح کے لئے پابند کرنا چاہیے۔
عوامی مفاد عامہ کے تحت وزارت اوقاف پابند ہوگا کہ اس جوان کو قرآت اور حفظ کے لئے مجبور کریں۔/
4136615