کینیڈا میں اسلامو فوبیا میں 71 فیصد اضافہ

IQNA

کینیڈا میں اسلامو فوبیا میں 71 فیصد اضافہ

7:08 - April 28, 2023
خبر کا کوڈ: 3514194
ایکنا تھران: رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں اسلامو فوبیا میں قابل دید تیزی آرہی ہے اور اس وقت نفرت انگیز جرائم میں 71 فیصد اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز ویب سائٹ الفرقان کے مطابق کینیڈا میں انسانی حقوق کی کمیٹی کے مطابق اس ملک میں اسلام فوبیا کی جڑیں کافی پرانی ہیں۔

کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق مسلمان باحجاب خواتین، کالے یا سیاہ فام مسلمان خواتین زیادہ ان جرایم کے شکار بنتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلام فوبیا سے مقابلے میں کافی مشکلات درپیش ہیں۔

 

سنیٹر سلمی عطالله جان کا ایک نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا: کینیڈا میں مشکلات کافی زیادہ ہیں کافی نفرت انگیز جرایم میں اضافہ ہوا ہے۔

عطاالله جان کے مطابق رپورٹ شدہ جرایم سے گراف کافی اوپر ہے اور کافی لوگ زندگی کے مسائل سے دوچار ہیں۔

 

گذشتہ مہینے کی رپورٹ کے مطابق سال 2020 اور 2021 کے مقابلے اس سال نفرت انگیز جرایم میں 71 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مذکورہ کمیٹی نے جون 2021 میں ایک مسلمان گھرانے کی انٹاریو میں ہلاکت کے بعد کام شروع کیا ہے۔/

 

4136552

 

نظرات بینندگان
captcha