ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی 26 ستمبرنیٹ کے مطابق طلبا و طالبات کے استفادے اور نسل جوان کی رہنمائی کے لیے قرآنی کورسز منعقد کرانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
مذکورہ اقدامات انصاراللہ رہنما سید عبدالملک بدرالدین حوثی کی تاکید اور قرآنی تعلیمات کی ترویج کے حوالے سے اٹھائے جارہے ہیں تاکہ جوانوں کی مذہبی تشخص برقرار رہ سکے۔
وزیر امور جوانان کے مشیر عبدالله الرازحی، کا اس کورسز کے حوالے سے کہنا تھا: توقع ہے کہ اگلے سال تک اس کورسز سے پندرہ لاکھ طلبا اور طالبات استفادہ کریں گی۔
مذکوہ طلبا اور طالبات ۹ هزار ایک سو اسکول اور مدارس میں اس کورسز میں شامل ہوں گے اور انکے لیے ۲۰ هزار قرآنی معلم یا استاد خدمات پیش کریں گے۔
گذشتہ سال گرمیوں کے قرآنی کورسز میں سات لاکھ تینتیس ہزار طلبا اور طالبات شریک تھیں اور مختلف اسکولوں میں قرآنی سرگرمیاں جاری رہیں اور طلبا نے اس کورس سے بھرپور استفادہ کیا۔/
4137221