یحیی حضرت عیسی مسیح (ع) کا تصدیق کرنے والا پہلا شخص

IQNA

قرآنی شخصیات/39

یحیی حضرت عیسی مسیح (ع) کا تصدیق کرنے والا پہلا شخص

7:01 - May 02, 2023
خبر کا کوڈ: 3514218
یحیی فرزند زکریا نبی بچپن ہی سے پیغمبری کے مقام پر فایز ہوئے اور حضرت عیسی کی تائید کرنے والوں میں اہم کردار انہوں نے ادا کیا۔

ایکنا نیوز- حضرت یحیی فرزند زکریا (ع) بنی اسرائیل کے انبیا میں شمار ہوتا ہے. یحیی، نام رکھنے کی مختلف وجوہات بتائی جاتی ہیں، بعض کا کہنا ہے کہ خدا نے انکی وجہ سے انکی ماں کو اولاد عطا کرکے انکی بانجھ پن کا خاتمہ کیا، بعض کے مطابق خدا نے انکو ایمان کے ساتھ زندہ کیا، یا انکے دل کو پیغمبری کے ساتھ زندہ کیا اور ان سے پہلے اس نام کا کوئی فرد نہ تھا۔

حضرت یحیی بچپن ہی سے مقام پیغمبری پر فایز ہویے اور خدا نے کم عمری میں انکو بصیرت اور دانائی عطا کیا۔

حضرت یحیی کی خصوصیات میں ایک یہ ہے کہ خدا نے انکو حضرت مسیح(ع) کی تصدیق کرنے والا بزرگ اور پرہیزگار پیغمبر کے طور پر مبعوث کیا۔

یحیی (ع) کو عیسائی مذہب کے لوگ «یوحنا مُعَمِّدان» کے نام سے جانتے ہیں. اس نام کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے حضرت عیسی (ع) کو غسل دیا۔

انہوں نے  موسی نبی کے دین کا تبلیغ کیا، عیسی پر ایمان لایا، تاریخ میں کہا گیا ہے کہ حضرت یحی سے چھ مہینے یا تین سال بڑا تھا اور پہلا شخص تھا جس نے حضرت عیسی کی تصدیق کی۔

 اور لوگوں میں یحیی زھد و تقوی میں معروف تھا، حضرت عیسی کی تائید کرنے سے کافی لوگ حضرت عیسی کی طرف متوجہ ہوئے.

تاریخ میں حضرت یحی کی پانچ خصوصیات بیان کی جاتی ہیں حضرت عیسی پر ایمان، علم و عمل میں برتری، زھد وتقوی، عظمت و بزرگی.  کہا جاتا ہے کہ وہ بیحد گریہ کرتے اور سخت یا کھردرا لباس پہنتے۔

 

 حضرت یحیی کا نام پانچ بار چار سوروں میں آیا ہے۔ ولادت یحیی  کی پیدایش اور اس کی زندگی کےبعض واقعات کی طرف اشارہ ہوا ہے۔

سوره مریم میں حضرت یحیی کے حوالے سے آیا ہے : «وَ سَلامٌ عَلَیهِ یوْمَ وُلِدَ وَ یوْمَ یمُوتُ وَ یوْمَ یبْعَثُ حَیا: سلام اس پر جب پیدا ہوا۔ جب وہ مرا اور جب وہ دوبارہ زندہ ہوگا» (مریم/ 15).

 انجیل میں حضرت یحیی میں انکا زکر قرآن سے ملتا جلتا ہے. یحیی کی پیدائش کا ذکر جب حضرت زکریا سے ہوا انجیل لوقا میں موجود ہے. اناجیل میں حضرت عیسی(ع) کی تصدیق، تبلیغ اور حضرت عیسی کو غسل دینے کا واقعہ آیا ہے۔

یحیی اپنے والد حضرت زکریا، کی طرح قتل ہوا، جب بنی اسرائیل کا بادشاہ ایک قریبی رشتہ دار کے عشق میں گرفتار ہوا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا، تو حضرت یحیی نے اسکی مخالفت کی، اس لڑکی نے حضرت یحیی کے سر کاٹنے کی شرط رکھ دی اور بادشاہ نے حضرت یحیی کے قتل اور سرکاٹنے کا حکم دیا اور حضرت یحیی کے سر کا ایک سونے کے برتن میں رکھ کر معشوقہ کو پیش کیا۔

حضرت  یحیی سے منسوب مشہور مزار دمشق کی جامع مسجد میں موجود ہے۔ کہا جاتا ہے کہ انکا بدن یہاں دفن ہوا ہے اور انکا سر دمشق کے زبدانی محلے کی مسجد میں دفنایا گیا ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha