شیخ راشد آل مکتوم قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

شیخ راشد آل مکتوم قرآنی مقابلوں کا آغاز

4:55 - May 29, 2024
خبر کا کوڈ: 3516478
ایکنا: ستارویں بین الاقوامی شیخ راشد آل مکتوم قرآنی مقابلے دبئی میں شروع ہوچکے ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الخلیج نیوز کے مطابق ستارویں شیخ راشد المکتوم قرآنی مقابلوں کا دوسرا دن دبئی کے علاقے ممزار میں 10 نوجوانوں کی شرکت اور ایک بڑی تعداد کی موجودگی کے ساتھ منعقد ہوا جہاں آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان، ججز اور مقابلہ کرنے والوں کے اہل خانہ موجود تھے۔

ایران سے آرین علی تاج الدینی اور بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات، ہندوستان، مراکش، ایتھوپیا اور غنی کے شرکاء نے اس حصے میں ججوں کی کمیٹی کے سامنے تلاوت کی۔

عبدالعزیز الحسنی جو کہ ججز کی کمیٹی کے ارکان میں سے ایک ہیں، نے اعلیٰ سطح کے مقابلوں، خوبصورت آواز اور تجوید فیصلوں میں حصہ لینے والوں کی قابلیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔


انہوں نے واضح کیا: میں دس سے زائد مرتبہ مختلف مقابلوں میں منصف رہ چکا ہوں جن میں شیخہ فاطمہ کے مقابلے اور شیخ راشد المکتوم کے دوسرے کورسز شامل ہیں، لیکن یہ مقابلے تلاوت، لہجے اور تجوید احکام میں مہارت کے میدان میں بہت ممتاز رہے ہیں۔ الحسنی کے مطابق، ان مقابلوں کے فاتح بعد میں مؤذن، قاری اور امام جیسے عہدوں پر لوگوں کی خدمت کریں گے۔
 
4218681

نظرات بینندگان
captcha