ایران کے بین الاقوامی مقابلوں کی افتتاحی تقریب

IQNA

آستان قدس رضوی میں؛

ایران کے بین الاقوامی مقابلوں کی افتتاحی تقریب

7:41 - January 27, 2025
خبر کا کوڈ: 3517875
ایکنا: اکتالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب اتوار کو منعقد کی گئی۔

ایکنا کے مطابق، اکتالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب اسلامی جمہوریہ ایران کے مشہد مقدس میں اتوار، کی شام 6:30 سے ​​9 بجے تک حرم مطہر رضوی کے قدس ہال میں منعقد کی گئی۔

اس تقریب کے اہم پروگراموں میں حجت الاسلام محمدی گلپایگانی (دفتردفتر مقام معظم رہبری)، احمد مروی (متولی آستان قدس رضوی)، اور عبدالحسین خسروپناہ (سیکریٹری اعلیٰ ثقافتی انقلاب کونسل) کے خطبات شامل تھے۔

تقریب کا آغاز حجت الاسلام والمسلمین سید مهدی خاموشی (سربراہ ادارہ اوقاف و امور فلاح و بہبود) کے خطاب، بین الاقوامی قاری ہادی اسفیدانی کی تلاوت، جو گزشتہ مقابلے کے فاتح تھے، سے ہوا۔ اس تقریب کی نظامت عباس سلیمی (سینئر قرآنی شخصیت) اور احمد نجف (عرب زبان کے معروف میزبان اور قرآنی ماہر) کررہے تھے۔/

مزید پروگراموں میں امام رضا(ع) گروپ کی مدح سرائی اور ایک معروف مذہبی شاعر کی طرف سے شاعری کی پیشکش شامل تھے۔

یہ تقریب براہِ راست قرآن و معارف سیما چینل پر نشر کی گئی۔

ایکنا کے قارئین اس عظیم الشان تقریب کے حوالے سے تازہ ترین خبریں چالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی خصوصی خبری رپورٹس میں دیکھ سکتے ہیں، جبکہ مزید معلومات ایکنا کے سوشل میڈیا چینلز (@iqnanews) پر بھی دستیاب ہیں۔/

 

4261677

نظرات بینندگان
captcha