ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، کاروانِ قرآنی امام رضا(ع) کا پہلا گروپ ہفتہ، کو عراق روانہ ہوا، اور پیر کو شہر نجف اشرف میں اپنا پہلا قرآنی پروگرام منعقد کیا۔ یہ کاروان اربعین حسینی کے پیدل سفر کے راستے میں قرآنی پروگراموں کا سلسلہ کربلائے معلی تک جاری رکھے گا۔
یہ قافلہ جمعرات کو کربلا پہنچے گا، جہاں اپنے پروگرام کا اختتامی مرحلہ پیش کرے گا۔
اس 20 رکنی کاروان میں ایران کے قومی قرآنی گروپ اُسوہ کے نوجوان قاریان شامل ہیں، جو کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اربعین کے موقع پر سب سے پہلا قرآنی کاروان ہے جو عراق گیا ہے۔ ان کا ایک اہم پروگرام نجف میں آیتالله شاہرودی حسینیہ میں قزوین محکمہ اوقاف و امور خیریہ کے موکب میں منعقد ہوا۔
سید محمد موجانی، جو کمیٹی برائے قرآنی سرگرمیوں، ستاد اربعین کے رکن ہیں، نے کہا: منصوبہ بندی کے مطابق، کاروان کے اراکین چار مرحلوں میں عراق روانہ ہوں گے۔ مجموعی طور پر 80 سے زائد قاریان و قرآنی کارکنان پر مشتمل یہ کاروان صفر 1447ھ کے دوسرے عشرے میں عراق جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قرآنی پروگرامز روز اربعین (24 مرداد) تک شہر کربلا میں جاری رہیں گے، اور پھر اسی روز عراق سے وطن واپسی ہوگی۔/
4298219