سعودی قرآنی مقابلوں کے پہلے دن چودہ قرآء کا مقابلہ

IQNA

سعودی قرآنی مقابلوں کے پہلے دن چودہ قرآء کا مقابلہ

5:39 - August 11, 2025
خبر کا کوڈ: 3518966
ایکنا: گزشتہ روز دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 14 شرکاء نے سعودی عرب میں ہونے والے 45ویں بین الاقوامی قرآن کریم مقابلہ "ملک عبدالعزیز" کے پہلے دن ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کیا۔

ایکنا نیوز "عاجل" نیوز کے مطابق  45ویں بین الاقوامی حفظ، تلاوت اور تفسیر قرآن کریم "ملک عبدالعزیز" کے فائنل مرحلے کی پہلی روز کی کارروائی میں 14 شرکاء نے حصہ لیا۔

ان میں سے 4 شرکاء نے صبح کے سیشن میں جبکہ 10 شرکاء نے شام کے سیشن میں تلاوت پیش کی۔ یہ مقابلے مکہ مکرمہ کے مسجد الحرام میں منعقد ہوئے۔

پہلے روز کے مقابلوں میں شریک ممالک میں چاڈ، مالی، فلسطین، کینیا، کویت، قزاقستان، تھائی لینڈ، جنوبی سوڈان، نائجیریا، شام، ہانگ کانگ اور سوئٹزرلینڈ شامل تھے۔

ججوں کی کمیٹی بروزِ اتوار، کو بھی صبح اور شام دو سیشنز میں مزید شرکاء کی تلاوتوں کا جائزہ لے گی۔ اس کمیٹی میں بین الاقوامی قرآنی ماہرین بطور ججز شامل ہیں۔

مسجد الحرام میں مقابلوں کا ہال شرکاء، ان کے ہمراہ آنے والے افراد، زائرینِ مسجد الحرام، قرآنی پروگراموں کے شوقین افراد اور سعودی عرب کی وزارتِ امورِ اسلامی، دعوت و رہنمائی کے حکام سے بھرا رہا۔ یہ ایونٹ اگلے ہفتے  تک جاری رہے گا۔

اس سال کے مقابلے 128 ممالک کے نمائندوں کی شرکت سے منعقد ہو رہے ہیں، جو سنہ 1399 ہجری قمری میں اس مقابلے کے آغاز سے اب تک شریک ممالک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

یہ مقابلے پانچ شعبوں میں ہو رہے ہیں:

مکمل قرآن حفظ کے ساتھ حسنِ ادا، تجوید اور قراءتِ سبعہ متواترہ۔

مکمل قرآن حفظ کے ساتھ حسنِ ادا، تجوید اور قرآن کے تمام الفاظ کا تفسیر و معانی۔

مکمل قرآن حفظ کے ساتھ حسنِ ادا اور تجوید۔

قرآن کے 15 مسلسل پارے حفظ کے ساتھ حسنِ ادا اور تجوید۔

قرآن کے 5 مسلسل پارے حفظ کے ساتھ حسنِ ادا اور تجوید۔/

 

4299147

نظرات بینندگان
captcha