ایکنا نیوز، ویب سائٹ wakebeconomic.com کے مطابق فائنل مرحلہ میں ۱۲۸ ممالک کے ۱۷۹ شرکاء نے حصہ لیا اور یہ مقابلے مسلسل چھ دن تک جاری رہے۔
اس سال کے مقابلے سخت مقابلہ آرائی، اعلیٰ معیارِ تلاوت، شرکاء کی قرآن پر مہارت، خوش آہنگ تلاوت اور خوبصورت پیشکش کے باعث نمایاں رہے، جو کتابِ خدا کی طرف بھرپور توجہ اور دنیا بھر سے ایک روشن قرآنی نسل کی نوید دیتے ہیں۔
اس مرحلے میں بین الاقوامی ماہرینِ علومِ قرآنی پر مشتمل ججوں کا پینل شریک رہا جبکہ شفافیت اور درستگی کو یقینی بنانے کے لیے الیکٹرانک اسکورنگ سسٹم کو بھی اپڈیٹ کیا گیا تھا۔
چوالیسویں بین الاقوامی قرآن مقابلے کے شعبے درج ذیل تھے:
- پورے قرآن کا حفظ حسنِ ادا اور تجوید کے ساتھ، سات قراءتِ متواترہ کے ساتھ۔
- پورے قرآن کا حفظ حسنِ ادا، تجوید اور تفسیرِ مفردات قرآن کے ساتھ۔
- پورے قرآن کا حفظ حسنِ ادا اور تجوید کے ساتھ۔
- - قرآن کے ۱۵ مسلسل پاروں کا حفظ حسنِ ادا اور تجوید کے ساتھ۔
- قرآن کے ۵ مسلسل پاروں کا حفظ حسنِ ادا اور تجوید کے ساتھ۔
اعلان کے مطابق، فاتحین کو مجموعی طور پر چار ملین سعودی ریال انعام دیا جائے گا۔ فاتحین کی باقاعدہ تکریم مسجدالحرام میں منعقدہ اختتامی تقریب میں ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سال کے مقابلوں کا فائنل مرحلہ بروز ہفتہ کو سعودی وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کی جانب سے مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام میں شروع ہوا تھا۔/
4300023