پہلے «زین‌الاصوات» قرآنی مقابلے

IQNA

پہلے «زین‌الاصوات» قرآنی مقابلے

6:48 - September 28, 2025
خبر کا کوڈ: 3519228
ایکنا: پہلے "زین الاصوات" قرآنی مقابلوں کی تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

ایکنا نیوز کے مطابق، قرآنی مقابلہ "زین الاصوات" کے انعقاد اور اس کے پروگراموں کی وضاحت کے لیے کل بروز ہفتہ (5 مهر) ایک پریس کانفرنس تہران میں منعقد ہوگی۔ یہ مقابلے مؤسسه آل البیت(ع) کے مرکز امور قرآنی کی جانب سے، قرآنی و ثقافتی اداروں کے تعاون سے 7 تا 10 مهرماه کو قم میں منعقد ہوں گے۔

اس نشست میں "زین الاصوات" کے پہلے دور کے ججنگ پینل کے سربراہ عباس سلیمی اور دیگر منتظمین شرکت کریں گے اور مقابلے کی تفصیلات بیان کریں گے۔

یہ مقابلے مرد حضرات کے لیے ہوں گے اور ان میں ملک بھر کے طلبہ، یونیورسٹی کے طالب علم اور حوزہ علمیہ کے طلاب حصہ لیں گے۔

پریس کانفرنس سہ پہر 2 بجے، ایکنا نیوز ایجنسی کے دفتر (پتہ: تہران، خیابان انقلاب اسلامی، خیابان قدس، خیابان بزرگمهر، پلاک 85، شہید حجت‌الاسلام سیدمهدی تقوی ہال) میں منعقد ہوگی۔/

 

4307084

نظرات بینندگان
captcha