نتن یاہو کی جانب سے الازهر کی توہین پر مصری میڈیا کا ردعمل

IQNA

نتن یاہو کی جانب سے الازهر کی توہین پر مصری میڈیا کا ردعمل

21:22 - September 30, 2025
خبر کا کوڈ: 3519238
ایکنا: مصری میڈیا نے صیہونی وزیرِاعظم کے گستاخانہ بیانات کے جواب میں، جس میں اُس نے عربوں پر یہ الزام لگایا تھا کہ انہوں نے یہودیوں کو سرزمینِ سے نکال دیا تھا، الازہر کے قدس شریف سے متعلق منشور کو دوبارہ پیش کیا۔

ایکنا نیوز، "صدی البلد" نیوز نے بنیامین نتانیاہو، وزیرِاعظم صیہونی حکومت کے ان متنازعہ بیانات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا، جن میں اُس نے دعویٰ کیا تھا کہ "عربوں نے ہزاروں سال پہلے یہودیوں کو سرزمین اسرائیل سے نکال دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، یہ دعوے صیہونی حکومت کی طرف سے قدس شریف اور اُس کی عرب شناخت کو مسخ کرنے کے لیے بارہا دہرائے گئے ہیں۔

اس میڈیا رپورٹ میں 2011 میں جاری کیے گئے "منشور الازہر برائے قدس شریف" کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اس منشور میں قدس کی عرب شناخت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس شہر کی تاریخ 60 صدیوں سے زیادہ پرانی ہے۔ یہ شہر عرب قبائل یبوسی (یبوس: فلسطین میں سکونت پذیر عرب قبیلہ) نے چوتھی ہزاری قبل مسیح میں تعمیر کیا، یعنی حضرت ابراہیم(ع) کے دور سے 21 صدی پہلے اور یہودیت (شریعتِ حضرت موسیٰؑ) کے ظہور سے 27 صدی پہلے۔

منشور میں واضح کیا گیا ہے کہ بیت المقدس کو یہودیانے اور اس پر قبضے کی موجودہ صیہونی کوششیں عالمی معاہدوں، قوانین اور ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جو مقبوضہ علاقوں کی زمین، آبادی اور شناخت میں کسی قسم کی تبدیلی کو ممنوع اور جرم قرار دیتے ہیں۔

اس منشور میں مزید کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کی یہودیانہ کوششیں نہ صرف قانونی جواز سے محروم ہیں بلکہ تاریخی حقائق سے بھی متصادم ہیں۔ اس میں یہ بھی ذکر ہے کہ قدس میں یہودیوں کی موجودگی صرف 415 سال تک رہی، وہ بھی حضرت داؤد(ع) اور حضرت سلیمان(ع) کے زمانے میں، دسویں صدی قبلِ مسیح میں۔

اسی تناظر میں، شیخ الازہر نے 2017 میں ایک پروگرام "کلام من شیخ الازهر" میں صیہونی دعوؤں کو فریب قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ قدس ایک عربی اور فلسطینی شہر ہے جو مسلمانوں اور عیسائیوں کے نزدیک مقدس ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مسلمانوں کے نزدیک قدس کی تین بڑی خصوصیات ہیں؛ یہ مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے، تیسرا مقدس حرم ہے اور وہ مقام ہے جہاں سے حضور اکرم(ص) نے سفرِ معراج (اسراء و معراج) کے دوران آسمان کی جانب عروج فرمایا۔/

 

4307583

نظرات بینندگان
captcha