لیبیا بین الاقوامی کتب میلے میں قرآنی مقابلے

IQNA

لیبیا بین الاقوامی کتب میلے میں قرآنی مقابلے

8:16 - October 14, 2025
خبر کا کوڈ: 3519315
ایکنا: دوسرے بین الاقوامی کتاب میلہ، جو لیبیا کے اٹارنی جنرل کے دفتر کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے، کی منتظم کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس میلے کے موقع پر حفظِ قرآن کا مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔

ایکنا نیوز کے مطابق، یہ مقابلہ طرابلس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کتاب میلے کے موقع پر ہوگا، جو 15 تا 25 اکتوبر 2025ء (یعنی 23 مهر تا 3 آبان 1404 شمسی) تک طرابلس انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گا۔

اس مقابلے کا مقصد نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو قرآنِ کریم سے وابستہ ہونے اور اس کے حفظ کی ترغیب دینا ہے۔ مختلف عمر کے شرکاء اس مقابلے میں تین زمروں میں حصہ لیں گے:

نصف قرآن کا حفظ

قرآن کے آخری چوتھائی حصے کا حفظ

قرآن کے آخری جزء (سی پارہ) کا حفظ

دلچسپی رکھنے والے افراد اس مقابلے میں شرکت کے لیے درج ذیل ویب ایڈریس پر رجسٹریشن کر سکتے ہیں:  https://forms.gle/LsV9wf2SrxrkQJcg8

دوسرا بین الاقوامی کتاب میلہ لیبیا کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے تحقیقی اور تربیتی مرکز کے زیرِ اہتمام منعقد ہو رہا ہے، جس میں 425 ملکی و بین الاقوامی ادارے اور تنظیمیں اپنی علمی و فکری کتب اور مطبوعات پیش کریں گے۔

اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق، یہ میلہ مختلف علمی و ثقافتی پروگراموں پر مشتمل ہوگا، جن کا مقصد قانونی آگاہی کو فروغ دینا اور زائرین کے علمی و فکری شعور میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ میلہ مقامی و بین الاقوامی ناشرین کے لیے ایک موقع فراہم کرے گا کہ وہ قانون، ادب اور سائنس کے میدانوں میں اپنی تازہ ترین تصنیفات کو پیش کریں۔

مزید یہ کہ میلے کے دوران علمی و ثقافتی تبادلے کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے، جن کے ذریعے شرکاء کو تجربات اور معلومات کے تبادلے کا موقع حاصل ہوگا۔ یہ تقریب لیبیا کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے ثقافتی و فکری بیداری کے فروغ میں فعال کردار کی عکاسی کرتی ہے۔/

 

4310307

ٹیگس: لیبیا ، قرآنی ، مراکز ، فنڈ
نظرات بینندگان
captcha