ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے امارات سے نکلنے والے اخبار ، روزنامہ "دارالخلیج" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کے حوالے سے مشرق وسطی کے سب سے بڑے مرکز کا افتتاح ابوظبی کے علاقے الزعاب میں کیا جائے گا ۔
امارات کے محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر محمد مطر الکعبی نے اعلان کیا : یہ قرآنی مرکز صبح اور شام کی دو شفٹوں میں کلاسوں کا اہتمام کرے گا ۔
انہوں نے مزید کہا : محکمہ اوقاف ہر سال قرآن کے مختلف مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے جس میں ۲۰۰۰سے زائد اماراتی شہری حصہ لیتے ہیں
1360607