ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " Palestine-info " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل کے شہر "پٹخکیوا" میں جیل حکام کی جانب سے مسلمان قیدیوں کو اذان سے روکنے کی خبریں ملی ہیں ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت کا یہ فیصلہ فلسطینی قیدیوں کے شدید غم وغصے کا باعث بنا ہے جبکہ بعض ذرائع کی رپورٹ کے مطابق کچھ جیلوں میں حکام نے مسلمان قیدیوں کو دھمکیاں دی ہیں کہ جس نے بھی جیل میں اذان دینے کی کوشش کی پوری رات اس کے ہاتھ اور پاؤں کو باندھ دیا جائے گا ۔
فلسطین کی بعض تنطیموں اور این جی اوز نے عالمی برادری سے فسلطینی قیدیوں کے ساتھ اسرائیلی حکومت کے ناروا سلوک کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
1376688