ایکنا نیوز- المنار سٹیلایٹ نیوز کے مطابق شیعہ عالم دین نے شیعہ عوام کے حقوق پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد پرامن ہے اور رہے گی۔شیخ عیسی قاسم نے جامعہ امام صادق میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزت،استقلال اور حقوق کی جدوجہد آخر تک باقی رہے گی۔ آیت شیخ عیسی نے اسلام کے نام پر لوگوں کے حقوق اور مال لوٹنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان نام نہاد مسلمانوں کے خلاف علماء کو اقدام کرنے کی ضرورت ہے اور ان اقدامات کے خلاف علماء فتوی صادر کریں۔شیعہ عالم دین نے جدوجہد میں سستی کو شہداء کے خون سے خیانت جانتے ہوئے کہا کہ قرآن اور قرآنی تعلیمات پر عمل ہی میں راہ نجات ہے ۔