عراقی فورسز نے سامراءکو داعش کے ناپاک وجود سے صاف کردیا

IQNA

عراقی فورسز نے سامراءکو داعش کے ناپاک وجود سے صاف کردیا

16:16 - June 06, 2014
خبر کا کوڈ: 1414515
بین الاقوامی گروپ: خصوصی آپریشن میں دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا گیا

ایکنا نیوز- السومریہ نیوز- ادارہ برائے انسداد دہشت گردی کے ترجمان صباح النعمان نے بتایا کہ خصوصی آپریشن میں داعش کے درجنوں دہشت گرد مارے گئے اور سامراء کو ان دہشت گردوں سے پاک کر لیا گیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق بچے کچے دہشت گرد جو فرار ہوگئے تھے انکی تلاش کا کام جاری ہے ۔ گذشتہ روز بڑی تعداد میں داعش کے دہشت گردوں نے حملہ کرکے سامراء کے کئی علاقوں کو قبضے میں لے لیا تھا ،ان حملوں میں کئی عراق پولیس ہلاک ہوگئے تھے ،دہشت گردوں نے چند مساجد اور حرم امام عسکری {ع} سے دو کیلو میٹرکے فاصلے پر سرکاری دفاتر پر بھی قبضہ کرکے ان پر کالا پرچم لہرایا تھا ، داعش کے دہشت گرد جو کئی گاڑیوں اور بلڈوزروں کے ساتھ حملہ آور ہوئے تھے منحوس پروگرام کے مطابق حرم مقدس  پر بھی قبضہ کرنا چاہتے تھے جوعراقی فورسز کے بروقت اقدام کی وجہ سے  کامیاب نہ ہوسکے۔

۔1414463

ٹیگس: داعش ، سامراء ، فورسز
نظرات بینندگان
captcha