پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلیٰ کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت دنیا کوئی بھی طاقت ایران پر حملہ کرنے کی جرأت نہیں کرسکتی۔ میجر جنرل محمد علی جعفری

IQNA

پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلیٰ کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت دنیا کوئی بھی طاقت ایران پر حملہ کرنے کی جرأت نہیں کرسکتی۔ میجر جنرل محمد علی جعفری

10:22 - June 25, 2014
خبر کا کوڈ: 1422295
بین الاقوامی گروپ:میجر جنرل محمد علی نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک اس غیر مستحکم علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک محفوظ اور مستحکم ملک قراردیتے ہیں۔

ایکنا نیوز-شفقنا-

پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک اعلیٰ کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت دنیا کی کوئی بھی طاقت ایران پر حملہ کرنے کی جرأت نہیں کرسکتی ہے۔

پیر کے روز تہران میں ایک ثقافتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل محمد علی نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک اس غیر مستحکم علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک محفوظ اور مستحکم ملک قراردیتے ہیں۔

کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکہ نے 11 ستمبر کے بہانے افغانستان پر لشکر کشی کی اور ایران پر حملہ واشنگٹن کا اگلا منصوبہ تھا لیکن ایرانی مسلح فوج کی اپنے ملک کے دفاع کیلئے تیاریوں کو دیکھ کر امریکہ اپنے منصوبے میں ناکام ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عراق ۔ایران سرحد پر سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور وزیر داخلہ اور سرحدی محافظین نے اس مسئلے سے متعلق ضروری اقدامات کئے ہیں۔

29823

نظرات بینندگان
captcha