ایکنا نیوز- اردن میں ایرانی سفارت خانے کے مطابق اردن میں جاری بائیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں
کی اختتامی تقریب شب قدر کے حوالے سے اردن کے شہر امان میں «ملک حسین بن طلال» نامی مسجد میں جمعرات کو منعقد ہوئی جسمیں اردن کے بادشاہ ملک عبداللہ ثانی بھی شریک تھے۔
اختتامی تقریب میں اول تا سوم آنے والوں قاریوں نے خصوصی تلاوت کی ۔ ان مقابلوں میں تینتیس ممالک سے قاری اور حافظ قرآن شرکت کر رہے تھے ۔
ان مقابلوں میں حفظ قرآن،تفسیر ،حسن ادا اور تفسیر، مکمل حفظ، بیس پارے اور دس پاروں کا حفظ تجوید اور حسن ادا کے مقابلے شامل تھے
قابل ذکر ہے کہ ان مقابلوں کی کوریج میں اردن کے میڈیا نے خاص توجہ نہیں دی اور اب تک کسی میڈیا پر مقابلوں میں کامیاب قاریوں کا نام تک نہیں لیا گیا ہے ۔