یوگنڈا میں اسلامی ممالک کے سفیروں کی محفل میں ایرانی قاریوں کی تلاوت

IQNA

یوگنڈا میں اسلامی ممالک کے سفیروں کی محفل میں ایرانی قاریوں کی تلاوت

13:45 - July 27, 2014
خبر کا کوڈ: 1433980
بین الاقوامی گروپ: ہفتہ قرآن کے پانچویں دن یوگنڈا میں نائب وزیراعظم اور اسلامی ممالک کے سفیروں کے درمیان ایرانی قاریوں کی جانب سے تلاوت اور تواشیح خوانی کا پروگرام

ایکنا نیوز- شعبہ افریقہ- یوگنڈا میں ہفتہ قرآن کی خصوصی محفل میں نائب وزیراعظم «موسی علی»، وزیر صحت ،ممبران اسمبلی  اور اسلامی ممالک سعودی عرب ،مصر،سوڈان،لیبیا،عرب امارات وغیرہ کے سفیروں کے درمیان ایران سے آئے قاریوں کی ٹیم نے تلاوت اور تواشیح پیش کی ۔
اس قرآنی مجلس میں یونیورسٹیوں کے اساتذہ،مجمع جھانی اہل بیت کے نمائندے، جامعه المصطفی(ص) کے«امیر حسین نیک بین» اور ایرانی کلچرل ایمبیسیڈر «اکبر توحید لو» وغیرہ بھی موجود تھے
پروگرام کے آغاز میں یوگنڈا یونیورسٹی کے پروفیسر«عابدی» نے خطاب میں اسلام میں عدل وانصاف کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بیگناہ عوام پر ظلم ہو رہا ہے اور اس مسئلے پر قیام کرنا ہوگا اور ہم ان مظالم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔  
ایران کے بین الاقوامی  قاری «رمضان خلیلی» کی تلاوت کے بعد «طاها» گروپ نے تواشیح پیش کیا جسکو حاضرین محفل نے خوب سراہا۔
قابل ذکر ہے کہ تواشیح کا «طاها» گروپ تبریز کے حسین قربانی کی سرپرستی میں ، «رمضان خلیلی»، تهران سے اور حافظ «شجاع زبیدات» آبادان سے وزارت فرہنگ و تعلقات اسلامی کی جانب سے ہفتہ قرآن پروگرام میں یوگنڈا بھیجا گیا ہے ۔

1433490

ٹیگس: ایران ، قاری ، سفیر
نظرات بینندگان
captcha