پاکستان میں اِس سال بھی دو عیدیں منائی جا رہی ہیں۔ پشاورکے کچھ حصوں سمیت مختلف شہروں میں آج نماز عید ادا کی گئی ۔

IQNA

پاکستان میں اِس سال بھی دو عیدیں منائی جا رہی ہیں۔ پشاورکے کچھ حصوں سمیت مختلف شہروں میں آج نماز عید ادا کی گئی ۔

13:44 - July 28, 2014
خبر کا کوڈ: 1434432
بین الاقوامی گروپ: پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین اور باجوڑ کے علماء نے سعودی عرب کے ساتھ آج عیدمنانے کا اعلان کر دیا ہے / ملک کے باقی حصوں میں کل عید متوقع

ایکنا نیوز - پاکستان میں  ایک بار پھر دو عیدیں منانے کا سلسلہ جاری  رہا ۔ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین باجوڑ، مردان کے چند علاقوں اور پشاور کے مختلف علاقوں میں عید منائے جانے کی اطلاعات ہیں۔
پاکستان  سمیت مختلف مشرقی ممالک میں شوال کے چاند کی رویت کا فیصلہ آج کیا جائیگا۔ پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت آج کراچی میں ہو گا۔ محکمہ موسمیات نے چاند نظر آنے کی توقع ظاہر کر دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کی جامع مسجد قاسم خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر کے علماء شریک ہوئے۔ مردان میں بھی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ مردان کی غیرسرکاری کمیٹی کے مطابق ضلع سے چاندنظرآنے کی بارہ شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد مردان کے مختلف علاقوں میں آج عید منانے کا اعلان کر دیا ہے تاہم اکثر مقامات پر لوگوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ عید منانے کا اعلان کیا ہے۔
پشاور کی مسجد قاسم خان کی غیرسرکاری کمیٹی کے مطابق چاندنظرآنے کی 34شہادتیں موصول ہوئی ہیں جن کاجائزہ لینے کے بعد رات گئے پشاور کے مختلف علاقوں میں  آج پیر کو عید منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

ٹیگس: عید ، پاکستان ، پشاور
نظرات بینندگان
captcha