غزہ مظالم پر برطانوی پالیسیوں سے انکار، سعیدہ وارثی مستعفی

IQNA

غزہ مظالم پر برطانوی پالیسیوں سے انکار، سعیدہ وارثی مستعفی

15:27 - August 05, 2014
خبر کا کوڈ: 1436294
بین الاقوامی گروپ: لندن: پاکستانی نژاد برطانوی وزیر سعیدہ وارثی نے غزہ کی صورتحال کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

ایکنا نیوز- صھیونی مظالم پر مستعفی  سعیدہ وارثی کا کہنا ہے کہ وہ غزہ پر برطانوی حکومت کی پالیسیوں کی مزید حمایت نہیں کرسکتیں،لہذا اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہی ہیں۔
پاکستانی نجی ٹی وی  کے مطابق منگل کو اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے ایک پیغام میں سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ 'انتہائی دکھ کے ساتھ آج صبح میں نے وزیراعظم کو اپنے استعفیٰ سے متعلق آگاہ کیا ہے'۔

سعیدہ وارثی برطانوی دفتر خارجہ کی سینیئر منسٹر آف اسٹیٹ ہونے کے ساتھ ساتھ فیتھ اور کمیونیٹیز کی وزیر کا عہدہ بھی سنبھالے ہوئے تھیں۔


تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انھوں نے اپنے دونوں عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے یا نہیں۔

سعیدہ وارثی برطانیہ کی پہلی مسلمان خاتون رکن کابینہ ہیں، جنھوں نے 2010 میں برطانوی کابینہ میں شمولیت اختیار کی۔

لندن کے میئر بورس جونسن نے سعیدہ وارثی کے استعفیٰ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد از جلد حکومت میں واپس آئیں گی۔

سعیدہ وارثی کا خاندان 1960 میں پاکستان کے شہر گوجر خاندان سے برطانیہ منتقل ہو گیا تھا۔

 

نظرات بینندگان
captcha