غزہ کے عوام کی کامیابی پر ایران کے شہروں میں جشن

IQNA

غزہ کے عوام کی کامیابی پر ایران کے شہروں میں جشن

13:28 - August 30, 2014
خبر کا کوڈ: 1444576
بین الاقوامی گروپ:نماز جمعہ کے بعد فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئےمظاہروں اور ریلیوں کے ساتھ ہی تحریک مزاحمت کی کامیابی کاجشن منایا گیا

ایکنا نیوز-ایران ریڈیو-ایران کے بیشتر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئےمظاہروں اور ریلیوں کے ساتھ ہی تحریک مزاحمت کی کامیابی کاجشن منایا گیا ۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے مختلف علاقوں کے عوام نے نماز جمعہ کے بعد غزہ کی تحریک مزاحمت کی حمایت اور اسرائیل کی بربریت کی مذمت میں مظاہرہ کیا اور اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ کے عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ اسی طرح لرستان کے عوام نے بھی نماز جمعہ کے بعد اسرائیل مخالف مظاہرے میں شرکت کرکے اس غاصب حکومت سے اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کیا۔  صوبۂ خراسان رضوی ، خراسان جنوبی،  اردبیل، مغربی آذربائیجان، یزد ، چھار محال و بختیاری  کے عوام نے بھی غزہ کی جنگ میں اسرئیل پر، فلسطین کے مظلوم اورنہتے  عوام کی کامیابی پر ریلیوں کا انعقاد کیا اور اس کامیابی کا جشن منایا ۔

57610

ٹیگس: غزہ ، جشن ، ایران
نظرات بینندگان
captcha