ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «صدی البلد» کے مطابق حفظ قرآن کا مقابلہ برازیل میں ورلڈ مسلم یوتھ اور مکہ کے عالمی ادارہ حفظ کی مشترکہ کوشش اور تعاون سے منعقد کیا گیا ۔ ان مقابلوں میں عالمی ادارہ حفظ کے جنرل سیکریٹری عبدالله بنعلی بصفرخصوصی طور پر شریک تھے
سعودی عرب کے شیخ احمد باتیایاه ججز کمیٹی کے سربراہ تھے جبکہ شام کے شیخ عبدالله مهیب، ہالینڈ کے شیخ سفیان بومارق ،برازیل کے شیخ علی عبدونی ججز کمیٹی کے ممبر کے طور پر شریک تھے
ان مقابلوں میں لاطینی امریکہ کے مختلف ممالک جیسے برازیل، ونزویلا، ارجنٹاین، سورینام، گویان، پاناما، ٹرینیڈاڈ اور بارباڈوس وغیرہ کے پچیس حافظ شرکت کر رہے تھے
مقابلے چار کیٹگری میں منعقد ہوئے جنمیں مکمل قرآن ،دس پارے، پانچ پارےاورتیسویں پارے کے حفظ کے حوالے سے مقابلہ شامل تھا.