ایکنا نیوز- قطر کے روزنامه «الشرق» کے مطابق قرآنی پروگرام فلاحی فاونڈیشن «عید» کے شعبہ حفظ خواتین کی جانب سے شروع کیا گیا ہے جسمیں مختلف کیٹگریز میں کلاسز شامل ہیں
اس وقت ان کلاسوں میں تین سو خواتین قرآنی درس و تدریس میں مصروف عمل ہیں
پہلے گروپ میں اتوار سے منگل تک کی کلاسوں میں خواتین شریک ہوں گی جبکہ دوسرے گروپ میں سوموار سے بدھ تک کلاسز ہوں گی
اس قرآنی خصوصی پروگرام میں حفظ قرآن مجید اور قرآنی آیتوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے اور قرآنی اساتذہ کی زیر نگرانی تمام شعبوں جیسے طالبات،گھریلو خواتین اور کام کرنے والی خواتین کو قرآن حفظ کرانے کا سلسلہ شامل ہے.