ایکنا نیوز- مصری روزنامه«المصری الیوم» کے مطابق مذکورہ سیمینار مصری وزیر ثقافت جابر عصفور کی زیر نگرانی منعقد کیا جارہاہے
اس سیمینار میں مصری سپریم ثقافتی کونسل کے جنرل سیکریٹری کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تجزیہ نگار اور ماہر حاتم صابر داعش کی کاروائیوں پر اظھار خیال کریں گے
جامعہ الازھر کے اسلامی عقاید اور اسلامی تبلیغ کے استاد شیخ اسامہ زھری بھی قرآنی آیات کی رو سے اس دہشت گرد گروپ کی حقیقت پر روشنی ڈالیں گے۔