ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «جدید الیوم» کے مطابق سعودی وزارت اوقاف میں قرآنی مقابلوں کی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری منصور بن محمد السمیع نے کہا ہے کہ مقابلوں کو براہ راست نشر کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے
انہوں نے کہا : مقابلے پندرہ نومبر سے شروع اور انیس نومبر تک جاری رہیں گے
السمیع نے مزید کہا: یہ واحد مقابلہ ہے جو مسجد الحرام کے اندرمنعقد ہورہا ہے اور اس حوالے سے مختلف علمی، تبلیغاتی اور قرآنی ادارے اس میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔
انہوں نے مختلف ٹی وی چینلوں،ریڈیو اور سوشل میڈیا کا بھی اس پروگرام کو نشر کرنے کے حوالے سے شکریہ ادا کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ۵۹ ممالک سے ۱۳۸ شرکاء اس بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔