ہندوستان ؛ تبليغ دين میں درپيش مشكلات كا جائزہ

IQNA

ہندوستان ؛ تبليغ دين میں درپيش مشكلات كا جائزہ

21:13 - July 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2373075
علم و فكر گروپ : ہندوستان كے شہر لكھنؤ میں واقع تنظيم المكاتب سے وابستہ جامعہ امامیہ میں جامعۃ المصطفی (ع) العالمیۃ كے نمائندہ دفتر اور تنظيم عسكری كی جانب سے منعقدہ مبلغين كے پہلے اجتماع میں دين كی تبليغ و ترويج میں درپيش مشكلات كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، یہ اجتماع ۱۷ اور ۱۸ جولائی كو منعقد كيا گيا ہے پہلے دن اس اجتماع كا آغاز مقامی وقت كے مطابق شام ۴بجے محمد مہدی كی جانب سے تلاوت قرآن مجيد سے ہوا اس كے بعد تجربہ كار مبلغين نے تبليغ دين كی مشكلات كو برطرف كرنے اور خدمات پيش كرنے كے حوالے سے اپنے تجربات كو بيان كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ عسكری تنطيم كی جانب سے جامعہ امامیہ كے فارغ التحصيل مبلغين كو مذہبی كتابوں اور مالی مددپر مشتمل ثقافتی پيك كا تحفہ بھی ديا گيا ہے ۔
1057586
نظرات بینندگان
captcha