اسلامی فكرمیں عيد ، تزكیہ نفس كا مرحلہ طے كرنے كے بعد آتی ہے

IQNA

اسلامی فكرمیں عيد ، تزكیہ نفس كا مرحلہ طے كرنے كے بعد آتی ہے

23:53 - August 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2396245
فكر گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے صوبے فارس میں ولی فقیہ كے نمائندے نے دوسرے اديان كی عيدوں كے نسبت اسلامی عيدوں كے امتياز كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : اسلامی فكر میں عيد تزكیہ نفس كا مرحلہ طے كرنے كے بعد آتی ہے ۔
فارس میں ولی فقیہ كے نمائندے اور شيراز كے امام جمعہ "آيت اللہ اسد اللہ ايمانی " نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا : "عيد" لفظ عود سے اخذ کیا گیا ہے جس كا معنی بازگشت كے ہیں اور اسلامی فكر كے مطابق عيد ہميشہ اللہ كی طرف بازگشت كا راستہ ہموار كرتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس معنی میں عيد فطر يعنی فطرت اولیہ كی جانب بازگشت ہے ، اور روايت میں ہے كہ "كل مولود يولد علی الفطرۃ" ہر مولود فطرت پر پيدا ہوتا ہے ۔
1081769
نظرات بینندگان
captcha