ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، حسين صدنيا كے قلم سے لكھی گئی كتاب "عالم جنين" كے ايك ۱۱۰۰ نسخے "نشر سایہ" پبلشرز كی جانب سے شائع كیے گئے ہیں جبكہ یہ كتاب "عوالم ہستی" ، "كلام وحی میں عالم جنين" ، "جنين كے تكوينی اور تشريعی پيغامات" ، "عالم جنين میں انسان كے رابطے اور معاملات" جيسی پانچ فصلوں پر مشتمل ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، اس كتاب كے مقدمے میں ذكر كيا گيا : توحيدی آئیڈيالوجی كی بنا پر انسان عالم دنيا سے قبل اپنے تكوينی سفر میں دوسری منازل اور عوالم كو طے كرتا ہے كہ جن كی تعداد ، نام اور ترتيب كے بارے میں اہل نظر اور مفسرين كے درميان اختلاف پايا جاتا ہے ۔
1081538