لبیک یاحسینؑ کے نعرے کیساتھ دنیا بھر میں یزیدیت کے مقابلے میں ڈٹے رہینگے، مرکزی صدر آئی ایس او،تہور حیدری

IQNA

لبیک یاحسینؑ کے نعرے کیساتھ دنیا بھر میں یزیدیت کے مقابلے میں ڈٹے رہینگے، مرکزی صدر آئی ایس او،تہور حیدری

7:42 - December 14, 2014
خبر کا کوڈ: 2617922
بین الاقوامی گروپ: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے چہلم شہدائے کربلا (ع) کے مرکزی جلوس میں باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام ایم اے جناح روڈ پر مسجد و امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے کیا گیا، نماز ظہرین کی امامت علامہ سید منور علی نقوی نے کی۔

ایکنانیوز- شفقنا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے چہلم شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس میں باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام ایم اے جناح روڈ پر مسجد و امام بارگاہ علی رضا(ع) کے سامنے کیا گیا، نماز ظہرین کی امامت علامہ سید منور علی نقوی نے کی جبکہ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر تہور عباس حیدری نے نماز ظہرین کے درمیان عزادارنِ امام حسین(ع) سے خطاب کیا۔

نماز ظہرین کے بعد عزادارانِ سید الشہداء(ع) نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے۔

نماز ظہرین کے درمیان عزادارانِ امام حسین(ع) سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر تہور عباس حیدری نے کہا کہ یوم اربعین، یوم تجدید عہد ہے، ہم ہمیشہ کی طرح آج بھی یزیدیت کے خلاف میدان عمل میں موجود ہیں اور امام مظلوم(ع) کی صدائے ہل من ناصر پر لبیک یاحسین(ع) کا شعار بلند کرتے ہوئے عصرِ حاضر کی کربلا میں حاضر ہیں، ہم اپنے اجداد کی طرح سر کٹا تو سکتے ہیں لیکن ہرگز یزیدِ وقت کی بیعت کیلئے تیار نہیں، لبیک یاحسین(ع) کے نعرے کے ساتھ دنیا بھر میں یزیدیت کے مقابل ڈٹے رہیں گے۔

تہور عباس حیدری نے کہا کہ یزیدیت کے پیروکار تکفیری دہشتگرد ٹولا داعش پوری طاقت کے ساتھ مرکزِ عشق کربلا کو مٹانے جیسے ناپاک یزیدی عزائم رکھتے ہیں، لیکن آج بھی کربلا میں کروڑوں عاشقانِ کربلا کا اجتماع اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ حسینی کبھی بھی یزیدیت کے مقابلے میں میدان نہیں چھوڑ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سرزمین حجاز پر قابض آل سعود جو شام میں جمہوریت کے علمبردار بنے ہوئے ہیں، مگر اپنے زیر اثر سرزمین پر حق کی آواز تک نہیں سننا چاہتے، وقت کے ابوذر آیت اللہ شیخ باقر النمر کو شاہی طرزِ حکومت کے خلاف حق گوئی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا گیا ہے، اگر سزائے موت پر عملدرآمد ہوا تو یہ خونِ ناحق آل سعود کی ظالم و باطل بادشاہت کو بہا لے جائے گا۔ مرکزی صدر آئی ایس او کا کہنا تھا کہ امریکی ایماء پر شام اور عراق میں قتل و غارتگری کا بازار گرم کرنے والے دہشت گرد ٹولے داعش کو صہیونی اسرائیل کی بدمعاشی نظر نہیں آتی، غزہ کے مظلوم مسلمان اور ویسٹ بینک میں اسرائیلی نو آباد کاری نظر نہیں آتی۔

38580

نظرات بینندگان
captcha