ایکنا نیوز- ربیع الاول کے مقدس مہینے کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان بھر میں جشن میلاد نبی دو جہاں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
میلاد مصطفے {ص} کے سلسلے میں منعقدہ محفل نعت سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان ، بلوچستان کے سربراہ مولانا عبدولقدوس ساسولی نے کہا کہ میلاد نبی اکرم {ص} کی مناسبت سے صوبے کے مختلف حصوں میں مختلف ریلیاں برآمد ہوں گی اور مختلف شہروں میں جشن میلاد منعقد ہوں گے۔
عبدولقدوس ساسولی نے کہا کہ حکومت کا انتہاپسندی کے خلاف اقدام کا اعلان خوش آئند ہے کیونکہ اسلام اور جہاد کے نام پر امت میں اختلاف اور فساد ڈالنا دراصل اسلام دشمنوں کی خدمت ہے۔