ایکنا نیوز- امارات نیوز کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے سے جاری ابتدائی مرحلوں کے مقابلے گذشتہ روز مکمل ہوچکے ہیں مقابلے راس الخیمہ کے حاکم «شیخ سعود بن صقر القاسمی»، کے تعاون سے منعقد کیے گئے ہیں
ان مقابلوں میں طلباء بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ابتدائی مرحلوں میں چھ سو سے زائد طلباء شرکت کررہے ہیں ۔ اسی طرح طالبات کے مقابلوں میں بھی ۵۸۱ طالبات شریک ہیں
قرآنی مقابلوں کے ہمراہ قرآنی ماہرین ، ججز کمیٹی اور نظارت کرنے والے اراکین کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔
اجلاس میں قرآنی سرگرمیوں ، ججز کی مہارت،پروگرام کی کوریج،انتظامات وغیرہ کا جایزہ لیا گیا ۔
راس الخیمہ قرآنی مقابلوں کے اس مرحلے میں حفظ کل قرآن مجید اور بیس پاروں کا مقابلہ شامل ہے جو شیخ زائد مسجد میں منعقد کیا گیا ہے ، دیگر شعبوں کے مقابلے راس الخیمہ کی نئی تعمیر شدہ مسجد میں منعقد ہوں گے۔